بات چیت کا وقت گذر چکا ہے:مودی

,

   

ہندوستان اور ارجنٹینا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا پیر کے دن اپنے عزم کا اظہار کیا اور وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پلوامہ حملے نے واضح کردیا ہے کہ بات چیت کا وقت گذر چکا ہے۔
ہندوستان کے دورے پر آئے ارجنٹینا کے صدر ماریسیو ماکری کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ میڈیا بریفنگ میں مسٹر مودی نےکہا کہ ’’پلوامہ میں سفاکانہ حملےسے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ بات چیت کا وقت گذرچکا ہے ۔

دہشت گردی کے خلاف موثراقدام نہیں کرنے اور سخت رخ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ سے دہشت گرد ی میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘
اس میٹنگ کے بعد دونوں فریقوں نے دفاع سمیت 10 شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
مسٹر ماکری نے بھی گزشتہ 14 فروری کو جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں مرکزی ریزرو پولس فورس کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

انہوںنے اسے ’’سفاکانہ حملہ‘ قرار دیتے ہوئے شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں دلی رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کا فعل انسانی جذبے کے خلاف ہے