بارانِ رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر

   

مکہ مکرمہ: کل چہارشنبہ کومکہ معظمہ میں باران رحمت کے باعث نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا بلکہ بیت اللہ کی زیارت کیلئے آئے معتمرین بھی اس موسم سے سرشار ہو گئے۔بارانِ رحمت کے دوران بھی بیت اللہ میں زائرین اور معتمرین کی آمد اور طواف کعبہ کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش میں طواف کعبہ اور مسجد حرام میں عبادت کے روح پرور مناظر سامنے آئے ہیں۔بیت اللہ کا طواف کرتے اور مسجد حرام میں عبادت کے دوران نمازیوں اور معتمرین نے اللہ سے باران رحمت کے نزول اور وبائوں سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔حرمین پریزیڈینسی کی طرف سے ‘ٹویٹر’ پر مسجد حرام میں ہونے والی باران رحمت اور اس دوران بیت اللہ کے طواف کی ایمان پرور تصاویر پوسٹ کیں۔مسجد حرام کی انتظامیہ کی طرف سے طواف کعبہ کے دوران زائرین کو تولیے اور پانی خشک کرنے کیلئے کپڑے فراہم کیے۔