بارسلونا نے ڈبلیو سی ایل کا فائنل پہلی مرتبہ جیت لیا

   

گوتھن برگ : بارسلونا نے دو برس قبل سست انداز میں شروع کئے اپنے یوروپی خواب کو پورا کرلیا جیسا کہ اس نے چیلسی کے خلاف 4-0 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ خاتون زمرہ کا چمپئن لیگ خطاب حاصل کرلیا ہے۔ بارسلونا نے مقابلہ کے 32 ویں منٹ میں ہی پہلا گول کرتے ہوئے کامیابی کی سمت پہلا قدم اٹھایا جبکہ اس نے مقابلہ کے آغاز کے ساتھ ہی جو جارحانہ کھیل پیش کیا اس میں 36 ویں منٹ میں ہی اسے اس وقت دگنی سبقت مل گئی جب چیلسی کے کھلاڑی نے خود اپنی ٹیم کے خلاف غلطی سے گول کردیا۔ بارسلونا اسپین کی جانب سے ایسی پہلی ٹیم بنی ہے جس نے یوروپ کے سرفہرست کلبس کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلوں کا شاندار خطاب
حاصل کیا ہے جس پر حالیہ عرصہ میں 7 مرتبہ کی چمپئن لیون کا قبضہ رہا۔ بارسلونا کی دوسری مرتبہ یہ فائنل میں رسائی ہے جبکہ اسے 2019ء میں لیون کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ بارسلونا کی کوچ لولس کورٹرس نے کہا کہ یوروپی فٹبال کی حکمرانی کا پہلے سے ہی ذہن بنا لیا تھا جیسا کہ گذشتہ فائنل میں ہونے والی شکست سے ہم نے سبق سیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کامیابی طویل سفر کا حصہ ہے جبکہ گذشتہ مرتبہ ہونے والی شکست بھی اسی کا حصہ تھا۔ چیلسی جوکہ پہلی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، اسے مقابلہ کے آغاز پر ہی 1-0 کا خسارہ برداشت کرنے کے بعد اس کے کھلاڑی دباؤ میں نظر آئے جس کی وجہ سے کچھ دیر بعد ہی کھلاڑیوں نے غلطی سے خود اپنے خلاف گول کرلیا۔ چیلسی کی ڈیفنڈر ملی برائیٹ نے کہا کہ ہم جس طرح کا آغاز اس مقابلہ میں کرنا چاہتے تھے، وہ آغاز ہمیں نہیں ملا اور کچھ دیر میں ہی ہم نے دو گول کا خسارہ برداشت کیا۔