بارسلونا کو 2-1 گولس کی حیران کن شکست

   

بارسلونا۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہسپانوی کلب بارسلونا کو ڈومیسٹک ٹورنمنٹ کوپا ڈیلرے کے میچ میں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا اور غیر معروف کلب لیوانٹے نے چمپیئن ٹیم کو1-2 سے شکست دے کر فائنل راونڈ تک اس کی رسائی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میچ کے آخری منٹوں تک بارسلونا کو0-2 کے خسارے کا سامنا تھا لیکن آخری لمحات میں ملنے والی پنالٹی کک پر فلپے کوٹنہو نے گول کرکے ٹیم کو ٹورنمنٹ سے باہر ہونے سے بچالیا۔یہ ہفتہ معروف فٹبال کلبز پر بھاری گزرا ہے اور اکثرٹیموں کو ایسی ہی ناکامیوں سے دوچار ہونا پڑا۔میچ کے چوتھے ہی منٹ میں لیوانٹے کے کھلاڑی ایرک کاباکو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے18ویں منٹ میں مایورال نے دگنا کردیا۔ بارسلونا کے کھلاڑی سخت کوششوں کے باوجود لیوانٹے کی دفاعی لائن کو ٹوڑنے میں ناکام رہے اور پہلا ہاف0-2کے ساتھ ختم ہوا۔