کریم نگر /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر چپہ ڈنڈی حلقہ کانگریس پارٹی انچارج مڈی پلی ستیم ، ضلع کانگریس ورکنگ صدر کومٹ ریڈی پربھاکر ریڈی سٹی کانگریس صدر کومٹ ریڈی نرسا ریڈی بی سی سی قائدین کی قیادت میں ڈاکٹر انجن کمار ، کانگریس قائد روینت راؤ و دیگر قائدین پر مشتمل ایک وفد نے کلکٹریٹ میں منعقدہ عوامی سماعت کے پروگرام میں ضلع کلکٹر آر وی کرنن کو عرضی پیش کی گئی ضلع میں گذشتہ تین دنوں سے جاری بے وقت بارش نے ضلع کے کسانوں کو شدید نقصان پہونچا یاہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کے نقصان کی تلافی کے اقدامات کریں ۔ بعد ازاں چپہ ڈنڈی حلقہ کانگریس پارٹی انچارج میڈپلی ستم اور سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزراء نے قدرتی آفات کی وجہ سے اپنی جانیں گنوانے والے لاکھوں کسانوں پر توجہ نہیں دی ۔