بارش سے ممبئی میں راحت

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کو شدید بارش سے راحت مل گئی ہے ،لیکن دفتر موسمیات نے تھانے ، رائے گڑھ میں الرٹ جاری کیا ہے ۔میٹروپولیس میں شدید بارش کے دنوں کے بعد، بارشوں کی شدت آنے والے دنوں میں کم ہونے والی ہے ، محکمہ موسمیات نے منگل سے شروع ہونے والی درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ اگرچہ ممبئی کے لیے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے ، تھانے اور رائے گڑھ کے پڑوسی اضلاع میں منگل کو بالترتیب یلو الرٹ اور اورنج وارننگ جاری کی گئی ہے۔