بارش سے چوکس رہنے عوام کو پولیس کا مشورہ

   

یلاریڈی /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست بھرمیں آنے والے چار پانچ دنوں میں شدید بارش کی محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی پر عوام کو چوکس رہنے کایلاریڈی سب انسپکٹر گنیش نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ برقی ستون اور درختوں کے نیچے نہ جائے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے کو کہا ۔ زرعی کھیتوں کے پاس بھی کسان اپنے اپنے بورویل موٹرس کو مکمل چوکسی کے ساتھ استعمال کریں اور برقی حادثہ کا شکار نہ بنے ۔ روزآنہ ہو رہی موسلادھار بارش کے پیش نظر عوام کو مواضعات کے راستوں سے گذرنے میں احتیاط سے کام لینے اور تنگ برج سے گذرنے کیلئے چوکس رہنے کو کہا ۔
جڑچرلہ ریلوے گیٹ کے پاس روڈ جھیل میں تبدیل
جڑچرلہ /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ کے 14 وارڈ کے قریب واقع ریلوے گیٹ کے پاس روڈ تین روز سے مسلسل موسلادھار بارش کے سبب روڈ کٹ جانے سے سڑکوں میں پانی جمع ہوکر جھیل کے مانند تبدیل ہوگیا۔ تمام سڑکیں اسی طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہیں ۔ جڑچرلہ کے عوام کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہاں پر گورنمنٹ ہاسپٹل اور ترکاری مارکٹ ، پوسٹل ڈپارٹمنٹ کرانہ مرچنٹس بھی ہے ۔