میلبورن۔ عالمی نمبرایک اور ٹاپ سیڈ ایشلی بارٹی نے پہلے آسٹریلین اوپن خطاب کے لیے اپنی مہمکا زور دار انداز میں آغازکیا اور سال کے پہلے گرانڈ سلام کے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کی لیسیا تسورینکو کو شکست دینے کے لیے صرف ایک گیم چھوڑ دی۔ پیر کو میلبورن پارک میں پہلا گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں انہوں نے آسان کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ پیرکو دیر شام کے میچوں میں میڈیسن کیز نے سابق چمپیئن صوفیہ کینن کو آل امریکن مقابلے میں پریشان کردیا، جب کہ لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو اور امریکہ کی جیسکا پیگولا نے بھی پہلے دن سخت تین سیٹوں سے گزری۔پہلے آسٹریلین اوپن خطابکے لیے نمبر1 سیڈ بارٹی کی جدوجہد نے54 منٹ میں کوالیفائر لیسیا تسورینکو کو 6-0، 6-1 سے شکست دے کر بہترین آغازکیا۔ اوسٹاپینکو پہلا سیٹ ہارنے کے بعد واپسی کی جس میں اس نے پانچ سیٹ پوائنٹس بچائے اور سلواکیہ کی اناکیرولینا شمیڈلووا کو 2 گھنٹے 15 منٹ میں 6-7(7)، 6-3، 6-1 سے شکست دی، جبکہ پیگولا نے 4-6 ۔ 7-6(1)، 7-5 سیسے فتح حاصل کی۔ یوکرین کی انہیلینا کالینینا کو 2 گھنٹے 52 منٹ میں شکست دی جوکہ پہلے دن کا طویل ترین میچ رہا۔