بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کے دو اعانت کار گرفتار

   

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کے اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 176 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر کنزر کے مونچھ کھڈ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ دو مشکوک افراد کو پکڑا گیا، جن کی شناخت خورشید احمد خان اور ریاض احمد خان کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
ساکنان زنڈپال کنزر کے بطور کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پوچھ تاچھ کے دوران دونوں نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے ساتھ اعانت کاروں کے بطور کام کر رہے ہیں اور دونوں کو گرفتار کیا گیا‘۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اے کے 47 رائفل کے 2 میگزین، اے کے47 رائفل کی 15 گولیاں، اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے 20 خالی پوسٹر بر آمد کئے گئے۔ بیان کے مطابق ملی ٹنٹ اعانت کاروں نے یہ غیر قانونی اسلحہ کنزر اور ملحقہ علاقوں میں ملی ٹنٹ کارروائیاں انجام دینے کی غرض سے حاصل کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں