بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتارنشہ آور مواد بر آمد:پولیس

   

سرینگر: معاشرے سے منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن پٹن کی ایک پارٹی نے ایس ایچ او کی سربراہی میں شر پورہ پٹن میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص جو اپنے کاندھے پر ایک بیگ اٹھائے ہوئے تھا، کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 12کلو بھنگ پتری جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔