باز بال نے ٹسٹ میں ہجوم کو واپس لایا : بوتھم

   

نئی دہلی۔ انگلینڈ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر سر ایان بوتھم نے ٹیم کے بازبال کے اندازکو ٹسٹ کرکٹ میں عوام کو واپس لانے کا سہرا دیا ہے۔ جب سے برینڈن میک کولم اور بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا ہیڈکوچ اور کپتان مقررکیاگیا ہے، ٹیم نے باز بال کے نام سے مشہور گیم کھیلنے کا ایک بے خوف اور حملہ آور انداز اپنایا ہے۔ انگلینڈ نے میک کولم ۔ اسٹوکس کے دورکے آغاز کے بعد سے کھیلے گئے 24 میں سے 15 ٹسٹ جیتے ہیں، جس میں 190 رنزکی برتری کو تسلیم کرنے کے باوجود ہندوستان کے خلاف حیدرآباد ٹسٹ میں 28 رنز سے جیتنا بھی شامل ہے۔ اگرچہ انگلینڈ وشاکھاپٹنم میں دوسرا ٹسٹ 106 رنز سے ہار گئے لیکن ان کے بازبال کے انداز کا مطلب یہ تھا کہ انگلینڈ سخت جدوجہد کیے بغیر نہیں ہارا۔ آپ کو صرف ہجوم کو دیکھنا ہے۔ ہجوم اب ٹسٹ کرکٹ میں واپس آنا شروع ہوگیا ہے۔ ہندوستان میں 20-30 سال پہلے ٹسٹ کرکٹ میں گراؤنڈ بھرے ہوئے تھے۔ اچانک آئی پی ایل آیا اور اسی طرح ونڈے کرکٹ بھی آئی اور پھر ہجوم ٹسٹ مقابلوں سے کم ہوگیا۔ لوگ اب واپس آ رہے ہیں اورباز بال کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوام مسابقتی ، تفریح سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں اور باز بال کرکٹ نے اس مزاج کے مطابق انہیں تفریح کا سامان فراہم کیاہے ۔یاد رہیکہ حیدرآباد اور وشاکھا پٹنم میں منعقدہ مقابلوں کے دوران عوام کی میدانوں میں تعداد قابل ذکر رہی ہے اور انگلینڈ کے ٹسٹ انداز کو اس وقت دنیا پھر میں پسند کیا جارہا ہے۔