باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت کے رمالا تھانہ علاقے میں قتل غیرت کے ایک واقعہ میں لڑکی کے بھائیوں نے ایک عاشق جوڑے کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا۔واقعہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔واردات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کی لاش اسارا اور لڑکے کی لاش چھپرولی کے لمبا گاؤں کے جنگل سے برآمد کیا ہے ۔ دونوں کا قتل کرنے کے بعد لڑکی کے ایک بھائی نے تھانے میں جاکرخودسپردگی کردی۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یہ پورا معاملہ رمالا تھانہ علاقے کے اسارا گاؤں کا ہے ۔ گاؤں کے ہی رہنے والے عارف(30) کا فی وقت سے گاؤں کی شادی شدہ خاتون ماہ جبیں(27) کے ساتھ کافی وقت سے معاشقہ چل رہا تھا۔ تقریبا 20دنوں سے فرار تھے۔