بالٹی مور حادثہنعشو ں کی تلاش جاری

   

نیویارک : امریکی شہر بالٹی مور میں گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کے بعد دریا میں ڈوبنے والوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کرنے والے کوسٹ گارڈ حکام کاکہنا ہیکہ گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے دو افراد کو پانی سے زندہ نکالا تاہم اب پل حادثے میں ڈوبنے والے مزید افراد کو تلاش کرنے کی امید کھوچکے ہیں۔کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہیکہ دریا میں ڈوبنے والے 6 ورکروں سے متعلق یہ قیاس ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں، ان میں ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اورمیکسیکو کے ورکرز شامل ہیں۔حکام نے کہا کہ ریسکیو کارروائیوں کو ختم کرچکے ہیں، اب ان کی توجہ 6 لاپتا ورکروں کی لاشیں ڈھونڈنے پر ہے جو شپ کے پل سے ٹکرانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔
جرمنی جانے کے خواہاں اسٹوڈنٹس کیلئے بڑی خوشخبری
برلن : جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل ہوگیا ہے جس کے جس کے تحت بین الاقوامی طلباء کواپنی تعلیم شروع کرنے سے پہلے ہی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی سے ان کے لیے ویزے کے حصول کو مزید آسان بنادیاگیا ہے۔شینیگن ویزہ انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ قانون غیر ملکی طلباء کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق مارچ میں ہوا۔ قوانین میں تبدیلی کا مقصدطلبا کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار کو ا?سان بنانا اور مستقل رہائش کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔جرمنی نے افرادی قوت کی شدید قلت کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔