بالکنڈہ ، آرمور کے انتخابی تیاریوں کا جائزہ

   

رائے دہندوں میں شعور بیداری پر زور ، پرامن انتخابات کے انتظامات

نظام آباد :20؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے بالکنڈہ ، آرمور اسمبلی حلقہ کے انتخابی تیاریوں کو جائزہ لیا ۔ بالکنڈہ اسمبلی حلقہ میں انتخابی عمل کو انجام دینے کیلئے بھیمگل میں تیاریوں کو انجام دیا جارہا ہے اسٹرانگ روم ، ڈسٹریبوٹر سنٹر ، جونیئر کالج میں قائم کیا جارہا ہے ۔ یہاں کے انتظامات کا ضلع کلکٹر ، پولیس کمشنر نے جائزہ لیا ۔ اسی طرح آرمور حلقہ اسمبلی کے انتظامات گورنمنٹ ڈگری کالج کے عمارت میں انجام دیا جارہا ہے یہاں کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ سی سی کیمرہ ، فائر الارام جیسی سہولتیں فراہم کرنے کی اور پولنگ عملے کو اشیاء کی فراہمی اور دیگر انتظامات کے بارے میں سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ آرمور کے کملا نگر کالونی میں 73 پولنگ مرکز کا بھی جائزہ لیا اسمبلی انتخابات میں 76 پولنگ بوتھ میں اور 73 پولنگ بوتھ میں سب سے کم رائے دہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان عہدیداروں نے ان وجوہات کے بارے میں دریافت کیا اور یہاں کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کیلئے رائے دہندوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے بنیادی طور پر کام کرنے کی ہدایت دی ۔رائے دہندوں کو متاثر کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے کوششوں کی روک تھام کیلئے قائم کردہ چیک پوسٹ کا بھی بنیادی طور پر جائزہ لیا ۔ اسمبلی انتخابات میں پرکٹ کے حدود میں بڑا بھیمگل ، کمر پلی کے دود میں چیک پوسٹ قائم کئے گئے تھے ان چیک پوسٹوں کو دوبارہ قائم کرنے کیلئے جائزہ لیتے ہوئے پرُ امن انتخابات کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ٹرینی آئی اے ایس کرن مائی ، اڈیشنل کلکٹرانیکت و دیگربھی موجود تھے ۔