بالی ووڈ اداکار وکرم گوکھلے کا دیہات

   

ممبئی :سینئر اداکار وکرم گوکھلے نے ہفتہ کی سہ پہر پونے کے ایک ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ وکرم گوکھلے کئی دنوں سے ہاسپٹل میں شریک تھے اور اس ماہ کے شروع میں ایک سے زیادہ اعضاء کی ناکامی کے بعد ان کا علاج چل رہا تھا۔ خاندانی فرد کے مطابق ان کی آخری رسومات ہفتہ کی شام پونے میں ادا کی گئیں۔دینا ناتھ منگیشکر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے مطابق ہفتہ کو اداکار وکرم گوکھلے کی طبیعت مزید بگڑ گئی ۔ وہ مسلسل وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھے اور ان کی حالت نازک تھی۔ ہفتہ کی سہ پہر انہوں نے آخری سانس لی۔ انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دل دے چکے صنم میں ایشوریا کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کی دیگر فلموں میں بھول بھولیا، دل سے، دے دانا دان، ہچکی، نکما اور مشن منگل قابل ذکر ہیں۔ وکرم گوکھلے 30 اکتوبر 1947 کو پونے میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے۔