بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی انجیو پلاسٹی

   

ممبئی: سینئر اداکار امیتابھ بچن کو جمعہ کے روز ممبئی کے کوکیلا بین ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں سوپراسٹار کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ انجیو پلاسٹی زیادہ تر اس وقت کی جاتی ہے جب مریض کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور بند شریانوں کو کھولنے کیلئے انجیو پلاسٹی کی جاتی ہے۔دل کی شریانوں میں بلاکیج کی وجہ سے خون کی گردش ٹھیک سے نہیں ہوتی اور دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔اس بلاکیج کو دور کرنے کیلئے انجیو پلاسٹی کی جاتی ہے۔امیتابھ بچن نے یہ سرجری کیوں کروائی اس بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ امیتابھ بچن کو آج صبح 6 بجے ہاسپٹل میں سخت سکیورٹی کے درمیان داخل کرایا گیا۔
اور ان کی کامیابی سے سرجری کی گئی۔ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امیتابھ نے ٹویٹ میں لکھاکہ ہمیشہ آپ کا شکرگزار ہوں۔