بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس کا آئندہ دنوں میں سخت امتحان

   

ممبئی۔ کافی عرصے سے ہندی سنیما مشکل میں دکھائی دے رہا ہے کیونکہ بالی ووڈ کی بڑی فلمیں جیسے سمراٹ پرتھوی راج، شمشیرا، لال سنگھ چڈھا اوررکشا بندھن ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے بعد بالی ووڈ بحران میں ہے۔ ان حالات میں اب امیتابھ بچن، سلمان خان، سیف علی خان، ہریتک روشن، اجے دیوگن، ورون دھون، رنبیرکپور، عالیہ بھٹ اورکریتی سینن کی فلموں کا ایک سلسلہ آنے والے مہینوں میں ریلیز کیلیے قطار میں کھڑا ہے۔تاہم پروڈیوسروں کیلئے ملین ڈالرکا سوال یہ ہے کیا یہ فلمیں بالی ووڈ کے لیے اچھے دن کی واپسی کو یقینی بنائیں گی؟پہلی بڑی فلم جو اسکرینوں پر آنے والی ہے، آیان مکھرجی کی تریی براہمسترا: پارٹ ون شیوا ہے جس میں امیتابھ بچن اور ناگارجن کے ساتھ رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے کام کیا ہے۔ فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔براہمسترا تین حصوں پر مشتمل فلم ہے اور ہندوستان کی پہلی کائنات کی اصل کا آغاز پر مبنی فلم ہے۔ یہ فلم ہندوستانی افسانوں والے تصورات اورکہانیوں سے متاثر ہے لیکن جدید دنیا میں قائم ہے۔اگلی فلم ریتک روشن اور سیف علی خان کی اداکاری والی فلم وکرم ویدھا ہے، جو ایک ایکشن تھرلر ہے، جو ایک تامل ہٹ فلم کا ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری پشکر اورگایتری نے کی ہے، جو ہندی ریمیک کی ہدایت کاری بھی کررہے ہیں۔ 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ایک سخت پولیس افسر کی کہانی بیان کرتی ہے جو ایک خطرناک گینگسٹر کا سراغ لگانے کے لیے نکلتا ہے۔ اس میں رادھیکا آپٹے بھی نمایاں کردار میں ہیں۔اس کے بعد 7 اکتوبر کو امیتابھ بچن، رشمیکا مندنا اور نینا گپتا کی فلم گڈ بائی ریلیز کے لیے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کو خاندان، زندگی اور رشتوں کے بارے میں دل کو گرما دینے والی کہانی قراردیا گیا ہے۔بچن پانڈے، سمراٹ پرتھویراج اوررکشا بندھن جیسی تین ناکام فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ اسٹاراکشے کمار ایک بار پھر بڑے پردے پر رام سیتو کے ساتھ آتے نظر آئیں گے، جو اجے دیوگن کے ساتھ جلوہ گرہوں گے۔ باکس آفس پر اجے دیو گن کی فلم تھنکس گاڈ کے ساتھ ٹکرائے گی یہ دونوں فلمیں 24 اکتوبرکو دیوالی پرریلیزکے لیے تیار کر لی گئی ہیں۔رام سیتو ایک ایکشن ایڈونچر ڈرامہ ہے جو ہندوستانی ثقافتی اور تاریخی ورثے سے جڑی کہانی بیان کرتا ہے۔ تھینک گاڈ، جس میں سدھارتھ ملہوترا اور راکول پریت سنگھ بھی ہیں، ایک سدھارتھ کی بے وقت موت پر مبنی فلم ہے۔مبینہ طور پر اجے فلم میں موت کے دیوتا یمراج کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا مزاحیہ پلاٹ اجے اور سدھارتھ کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے چلایا جائے گا۔بالی ووڈ کے ستارے اجے دیوگن اورتبو 2015 کی فلم دریشیام کے بعد دریشیام 2 کے ساتھ نظر آئیں گے جو اسی نام سے موہن لال اسٹارر فلم کا ریمیک ہے۔ اداکار اکشے کھنہ بھی ہٹ تھرلر کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم بھیڑیا 25 نومبرکو اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہے۔ ہارر کامیڈی فلم کو امر کوشک نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے نیرین بھٹ نے لکھا ہے۔سال 2022 میں سوپر اسٹار سلمان خان کی کبھی عید کبھی دیوالی ہوگی، جو ایک فیملی ڈرامہ ہے۔ یہ فلم جس میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش، شہناز گل اور راگھو جوئیل کے علاوہ بہت سے دوسرے اداکار بھی ہیں، 30 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔