بالی وڈ اسٹارس کی جئے پور آمد، رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تیاریاں

   

جئے پور: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ خاندان کے افراد کے راجستھان کے شہر جے پور پہنچنے پر ان کی شادی کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا اعتراف کیا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ کورونا کے باعث ان کی شادی نہیں ہوسکی۔ عالیہ بھٹ کب شادی کریں گی؟ ادکارہ نے خود ہی بتادیاحال ہی میں رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ جے پور پہنچی ہیں اور ان کے ساتھ ایک ہی پرواز میں رنبیر اور عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔اداکاروں کی جوڑی مشہور فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہے جو مہنگی شادیوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے تاہم اداکار جوڑی کی جانب سے تاحال شادی یا جے پور آمد سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔