سری نگر، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حزب المجاہدین کے دو اعلی کمانڈروں کی جائیداد ضبط کرلی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔اس کے ساتھ ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر سے اب تک حزب لمجاہدین کے چار کمانڈروں کی جائیداد ضبط کرلی ہے ۔ ذرائع نے یو این آئی کو بتایاکہ سلامتی دستوں کے ساتھ آئی ای ڈی ٹیم نے باندی پور میں حزب المجاہدین کے کمانڈڑ طارق حسین اور بابزن، باندی پورہ میں دوسرے کمانڈڑ محمد شفی شاہ عرف ڈاکٹر کی جائیداد ضبط کی ہے ۔