بانسواڑہ میں راہول گاندھی کی سالگرہ تقریب

   

کانگریس پارٹی کی جانب سے غریب عوام میں کھانے کا نظم
بانسواڑہ۔/19 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں حلقہ اسمبلی انچارج کانگریس پارٹی کے بلراج کی جانب سے راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر جمعرات بازار چوراہے پر غریب عوام میں طعام کا اہتمام کرتے ہوئے کھانے کے پاکٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر کے بلراج نے کہا کہ سابق دور کانگریس حکومت میں غریب و مستحق افراد میں کئی کاموں کو انجام دیا گیا جس کی وجہ سے غریب کو روٹی ، کپڑا ، مکان سے استفادہ حاصل ہوا۔ اس طرح راہول گاندھی بھی چاہتے ہیں کہ غریب کو دو وقت کی روٹی ملے۔ پیٹ بھر کھانا کھانے اور اپنی زندگی میں وہ خوش رہے۔ اس موقع پر نادلہ رتناکمار، بانسواڑہ منڈل صدر کانگریس شنکر گوڑ، علی بن عبداللہ سابق ضلع کوآپشن ممبر، پرتاپ سنگھ، سرینواس، عبدالخالد اور سابق نائب سرپنچ، شیخ عظیم الدین، محمد شہاب، محمد نسیم الدین، محمد افروز، محمد انور، تلسی رام اور دوسرے موجود تھے۔