بانی جیٹ ایرویز نریش گوئل گرفتار

,

   

بینک فراڈ سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کارروائی
نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج بانی جیٹ ایرویز نریش گوئل کو بینک فراڈ سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ۔ ای ڈی عہدیداروں نے بتایا کہ گوئل کو انسداد غیرقانونی رقمی لین دین ایکٹ کے تحت ممبئی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر میں چند گھنٹے پوچھ تاچھ کے بعد حراست میں لے لیا گیا ۔ 74 سالہ گوئل کو توقع ہے ہفتہ کو ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ای ڈی ان کے ریمانڈ کیلئے درخواست کرے گی۔ مرکزی ایجنسی جیٹ ایرلائنز کے خلاف اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے جس میں ایرلائنز نے قرضے لے کر واپس نہیں کئے اور کنارا بینک کو 539 کروڑ روپئے تک نقصان پہنچایا ۔ گزشتہ سال نومبر میں بینک نے اس سلسلہ میں نریش گوئل ، ان کی اہلیہ انیتا اور بعض دیگر کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کی فوجداری شکایت درج کرائی تھی۔