باپو کی میراث کو مٹانے کی کوشش: سابرمتی آشرم کی اصل شکل کو مٹانے کے فیصلے پر بولے اشوک گہلوت

   

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مرکز اور گجرات حکومت کے احمد آباد میں سابرمتی آشرم کی اصل شکل کو تباہ کرنے اور اسے جدید بنانے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ گاندھی کی وراثت کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ گہلوت نے ٹویٹ کیا، ‘مرکزی حکومت اور گجرات حکومت کا احمد آباد میں سابرمتی آشرم کی اصل شکل کو تباہ کرنے اور اسے جدید بنانے کا فیصلہ مکمل طور پر غلط ہے۔ اس فیصلے پر نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں تنقید کی جا رہی ہے۔ گہلوت کے مطابق اس فیصلے سے سابرمتی آشرم کی سادگی اور پاکیزگی ختم ہو جائے گی۔