باپو گھاٹ پر گاندھی جی کی یوم پیدائش تقاریب ، گورنر اور چیف منسٹرکا خراج

   

وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے گاندھی جی کی فلمی نمائش دیکھی
حیدرآباد۔2 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر حیدرآباد میں لنگر حوض کے قریب واقع تاریخی باپو گھاٹ پر ایک پروقار اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران تلنگانہ کے گورنر شیو پرتاپ شکلا اور چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر اور چیف منسٹر نے باپو گھاٹ پر خصوصی طور پر منعقد کی گئی گاندھی جی فلمی نمائش کو بھی دیکھا اور گاندھی جی کی زندگی ان کے عدم تشدد کے اصولوں اور آزادی کی جدوجہد پر مبنی نایاب تصویری و فلمی مناظر کا معائنہ کیا۔ اس تقریب میں حکومت تلنگانہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور سینئر قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے مہیش کمار گوڑ نے بھی گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء پی سرینواس ریڈی ، محمد اظہرالدین ، پونم پربھاکر ، رکن راجیہ سبھا وی نریندر ریڈی ، حکومت کے مشیر وی ہنمنت راؤ ، گورنمنٹ وہپس اے دیاکر اور رامچندر نائک کے علاوہ چیف سکریٹری سنجے جاجو ، ڈی جی پی سی وی آنند کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ تمام معززین نے گاندھی جی کی سوانح عمری اور تاریخ پر مبنی فلمی نمائش کی تعریف کی اور اسے نئی نسل کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔2/k