باپ کے وظیفے اور ملازمت پر جھگڑا ، بھائی نے بھائی کو ہلاک کردیا

   

حیدرآباد۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو آگ لگاکر ہلاک کردیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص وینکٹ سوامی کے بھائی دھنراج نے آگ میں ڈھکیل کر اس کا قتل کردیا۔ وینکٹ سوامی بلدیہ کا ریٹائرڈ ملازم تھا اور ریٹائرمنٹ کے بعد وظیفہ کی رقم اور بیٹے کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر دھنراج نے کارروائی کیلئے بڑے بھائی سے 40,000 روپئے لئے تھے اور کارروائی نہ ہونے کے سبب بڑے بھائی نے جھوٹے بھائی سے رقم کا مطالبہ کیا۔ اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور اسی دوران دھنراج بڑے بھائی کے گھر پہونچا جہاں وہ لکڑی کے چولہے پر پکوان کررہا تھا۔ موقع کا فائدہ اٹھاکر دھنراج نے وینکٹ سوامی کو آگ میں جھونک دیا اور فرار ہوگیا۔ اس کے بیٹوں نے اسے دیکھ لیا۔ جنوری میں یہ واردات ہوئی تھی جہاں متاثرہ شخص کل فوت ہوگیا۔ سرورنگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔