باڑمیر میں ایک دن میں 7 خودکشی کے واقعات

   

باڑمیر۔ راجستھان کے باڑمیر ضلع میں ہفتہ کو تین خواتین سمیت سات لوگوں نے خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ گڑا تھانہ علاقے کے لاپوندڑا گاؤں میں ایک نوجوان کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی وہیں صدر تھانہ علاقے کے سرلی گاؤں میں 28 سالہ شادی شدہ خاتون ہنسلا نے اپنی ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ تالاب میں کود کر خودکشی کرلی۔پولس نے بتایا کہ 25 سالہ خاتون کملا اہلیہ دیورام جاٹ نے اپنے ایک سالہ بیٹے کے تالاب میں کودکرخودکشی کرلی۔