حصار: بین الاقوامی باکسر اور ارجن ایوارڈ یافتہ سویٹی بورا نے اپنے شوہر ارجن ایوارڈی اور ہندوستانی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان دیپک ہڈا کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی اور مارپیٹ کی شکایت درج کرائی ہے ۔حصار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ششانک کمار ساون نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہڈا کو نوٹس دیکر تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے بلایا گیا تھا، لیکن وہ نہیں آئے۔ منگل کو درج کرائی گئی اپنی شکایت میں سویٹی نے کہا کہ اس کے والدین نے 7 جولائی 2022 کو اس کی شادی پر ایک کروڑ روپے خرچ کیے تھے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حال ہی میں دیپک اور اس کی بہن نے ان سے فارچیونر کار کا مطالبہ کیا اور اس پر گیم چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا۔سویٹی نے بتایا کہ دیپک نے مہم اسمبلی الیکشن لڑتے ہوئے ان سے ایک کروڑ روپے مانگے تھے۔