باکسر عامرخان کا فلسطینیوں کیلئے خطیررقمی عطیہ

   

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے فلسطینی عوام کے لئے خطیر رقم کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔ باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئیٹر پر 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس مہم میں شامل ہونے والے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ باکسر عامرخان نے کہا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں۔ میری نیک دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔