باکسر منوج کمار صحتیابی کے بعد فٹنس ٹریننگ کیمپ میں واپس

   

نئی دہلی۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین مرتبہ کامن ویلتھ گیمس جیتنے والے منوج کمار جوران میں زخم کے باعث جو ایشین گیمس میں وقوع پذیر ہوا تھا، پھر سے صحتیاب ہوکر پیٹنیالہ میں جاری فٹنس ٹریننگ کیمپ میں داخلہ لے لیا ہے۔ 31 سالہ ایشین چمپین شپ برانز میڈلسٹ اس سال ممبئی کے ایک ہسپتال میں ان کا آپریشن ہوا تھا، جس کے باعث وہ ایشین چمپین شپ اپریل ۔ مئی 2019ء میں داخلہ سے محروم ہوگئے تھے۔ منوج نے کہا کہ ’’خدا کی مہربانی سے ان کے کوچ، باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (سائی) کی بدولت وہ پھر سے اپنے فارم میں واپس آچکے ہیں اور کہا کہ کوکیلابین ہاسپٹل نے ان کی بہترین نگہداشت کی ہے۔ ارجن ایوارڈ یافتہ ہریانوی باکسر کا ان کے علاج کے معاملے پر سائی کے ساتھ کافی تنازعہ جھگڑ گیا تھا۔ بالآخر SAI اور BFI نے ان کے آپریشن اور علاج و معالجہ کے اخراجات کی پابجائی پر رضامندی ظاہر کرلی تھی۔