ببروں کے تحفظ کیلئے ’ ورلڈ لائن ڈے ‘ کا 10 اگسٹ کو اہتمام

   

طلبہ کیلئے آن لائن پینٹنگ اور اسٹوری رائٹنگ مقابلے
حیدرآباد۔ ببروں (Lion) کے تحفظ اور اُن کی بہتر نگہداشت کیلئے نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد کی جانب سے 10 اگسٹ کو ’ ورلڈ لائن ڈے‘ منایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک کے مطابق ورلڈ لائن ڈے کا مقصد ببر کے تحفظ کے سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس موقع پر آن لائن ڈرائینگ اینڈ پینٹنگ کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ببر کی زندگی کے عنوان سے نرسری تا پانچویں جماعت کے طلبہ کیلئے یہ مقابلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ چھٹویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے ببر پر اسٹوری رائٹنگ کا مقابلہ رکھا جائے گا۔ انگلش اور تلگو زبانوں میں 500 الفاظ پر مشتمل کہانی تحریر کرنی ہوگی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ویب سائیٹ www.nehruzoopark.in پر ڈرائینگ، پینٹنگ اور اسٹوری رائٹنگس کو پی ڈی ایف کی شکل میں روانہ کریں۔ 10 اگسٹ کو انٹریز بند کردی جائیں گی۔ مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو ای سرٹیفکیٹ اور انعامات دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885257246 یا 9390744053 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔