ببلی باونسر میں تمنا کے کئی روپ

   


ممبئی۔ کامیاب ترین فلم باہوبلی کی اسٹاراداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی آنے والی فلم ببلی باؤنسر میں کام کرتے ہوئے بہت سی چیزسیکھیں ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے موٹر سائیکل چلانا سیکھا اور بٹم باکس بھی سکھا۔ببلی باؤنسر میں تمنا بھاٹیہ کو کئی انداز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع مل رہا ہے۔ببلی باؤنسرکی ایک ایسی لڑکی کی کہانی سناتی ہے جو ایک چھوٹے سے شہر سے تعلق رکھتی ہے۔ مدھر بھنڈارکر کی ہدایت کاری مں بننے والی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ببلی دہلی میں باؤنسر کے طور پر بڑا نام بنانے کی کوشش کر تی ہے۔تمنا کا ببلی کا کردار بے باک اور بہادر لڑکی کا کردار ہے۔ وہ گولی چلاتی ہے، بھاری وزن اٹھاتی ہے اور وہ کچھ بھی کر سکتی ہے جو صرف مردوں کے حد تک محدود ہوتا ہے۔اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ انہوں نے اپنے کردار کے کیلئے کیا محنت کی اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے اور اداکارہ نے کہا کہ میں نے گولی چلانا سیکھا، اس سے پہلیمیں نے اسکوٹی پر سواری کی تھی، اس لئے میرے خیال میں سب سے مشکل کام بلٹ پر سواری کرنا ہے کیونکہ بہت وزن بائک ہے، اس لے مجھے اس سے راحت محسوس کرنے میں تھوڑا سا وقت لگا۔ میں نے بٹ باکسنگ بھی سیکھے ، میں کبھی نہیں جانتی تھی کہ بٹو باکسنگ کسی کو نہیں مار رہی ہے لیکن یہ ایک قسم کی آواز ہے، جو مختلف آوازیں ہم بناتے ہں ، وہ بھی میں نے اس فلم کے لئے سیکھا ہے ۔اسٹار اسٹوڈیوز اور فارسٹ پکچرز کی طرف سے تیارکردہ ببلی باؤنسر مں تمنا بھاٹیہ، سوربھ شکلا، ابھیشیک بجاج اور ساحل وید کے ساتھ مرکزی کردار میں ہں۔فلم کا تصور، کہانی اور اسکرین پلے امتے جوشی، آرادھنا دیبناتھ اور مدھور بھنڈارکرکا ہے۔ببلی باؤنسر 23 ستمبر کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ہندی، تامل اور تلگو مں ریلیزکی جارہاہے اور اس میں تمنا کی اداکاری کو ابھی سے پسند کیا جارہا ہے۔