بجاج الکٹرانکس میں 50لاکھ روپئے اور 20آلٹو کاروں کا ڈرا

   

گاہکوں کے بھروسہ اور آشیرواد پر انعامات : کرنی بجاج

حیدرآباد ۔ 15جنوری ( سیاست نیوز) بجاج الکٹرانک فورم مال کے پی ایچ بی میں آج منگل کو فلمی ستاروں کی کہکشاں دیکھی گئی ،جہاں ممتاز اداکار ہرش وردھن رانے ، اداکارہ ہبا پاٹل ، ریتیکا سنگھ ، سدھی ادنانی اور آنیا کاپسے نے بجاج کے مشہور و معروف لکی ڈرا تقریب میں 50لاکھ روپئے کے نقد انعام اور 20آلٹو کار جیتنے والے خوش نصیبوں کا انتخاب کیا ۔ الوال حیدرآباد کے خوش نصیب ہریک( کوپن نمبر 275377) 50لاکھ روپئے کا نقد انعام جیت لیا ۔ اس موقع پر بجاج الکٹرانکس کے ڈائرکٹر کرنی بجاج نے کہا کہ ’’ بجاج الکٹرانکس نے ہماریمدد ، کبھی نہ ختم ہونے والی محبت اور بھروسہ کرنے والے معزز گاہکوں کو اعزازات ( انعامات) عطا کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے ۔ بجاج الکٹرانکس کو بجاج فیملی کا آشیرواد حاصل ہے ۔ وہ اپنی بہترین خدمات کے ذریعہ اپنے گاہکوں کی خوشی اور اطمینان کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے 50لاکھ روپئے کا نقد انعام اور 20آلٹو کار جیتنے والوں کو بجاج ٹیم کی طرف سے مبارکباد دی ۔