بجاج الیکٹرانکس پر فیسٹیو آفر بمپر ڈرا کی قرعہ اندازی

   

خوش قسمت فاتح کے نام اور نمبر کا اعلان ، بی ارچنا کماری کو مبارکباد
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : الیکٹرانکس میں جنوبی ہند کا سرکردہ الیکٹرانک ریٹیلر بجاج الیکٹرانکس گاہکوں سے تعلق اور ان کے اطمینان کے ضمن میں مقبول عام ہے ۔ اس نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام کا دل جیتا ہے ۔ بجاج الیکٹرانکس پر ہندوستان کے سب سے بڑے فیسٹیو آفر بمپر ڈرا 30 لاکھ نقد انعام کا قرعہ نکالا ۔ خوش نصیب فاتح کا اعلان نہاریکا کوینڈیلا ، اداکارہ نے کیا ۔ کوپن نمبر 2110803834 ۔ بی ارچنا کماری نے 30 لاکھ روپئے جیتا ہے ۔ اداکارہ نہاریکا نے فاتح کو مبارکباد پیش کی اور مسٹر کرن بجاج سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ بجاج الیکٹرانکس کو کامیابی ان کے گاہکوں کے بھروسہ اور محبت کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے گاہکوں کے ساتھ تعلقات پروان چڑھانے کی تمنا کا اظہار کیا اور 30 لاکھ نقد انعام کی فاتح کو مبارکباد دی ہے ۔ اس موقع پر مسٹر حبیب ، جنرل منیجر بجاج الیکٹرانکس موجود تھے اور نہاریکا کے ہمراہ خوش قسمت فاتح بی ارچنا کماری کے نام اور نمبر کا اعلان کیا ۔۔