بجلی گرنے سے 17، پانی میں ڈوبنے سے 12 اور تیز بارش سے 5 کی موت، وزیراعلیٰ یوگی کا اظہارِ غم

   

لکھنؤ:ریاست اترپردیش میں ریلیف کمشنر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 17، پانی میں ڈوبنے سے 12 اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے 5 لوگوں کی موت ہوئی۔ باغپت، اٹاوہ، اناؤ، آگرہ اور بلیا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک، جالون، کانپور دیہات، قنوج اور غازی پور میں دو دو اور مین پوری میں چار افراد کی موت ہوئی۔ سنت کبیر نگر میں ایک، بدایوں میں دو، بریلی میں چار اور رائے بریلی میں پانچ افراد کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی۔ ایٹہ، قنوج اور کوشامبی میں ایک ایک اور مظفر نگر میں دو افراد کی موت زیادہ بارش کی وجہ سے ہوئی ہے۔