مودی کے گہلوٹ کی بجٹ تقریر کا بھی حوالہ دیتے ہوے کہاکہ جو ہوا اس کی چاروں طرف طرف سے بحث ہورہی ہے۔
داؤسا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کا 2023-24بجٹ کو پیش کرتے ہوئے پچھلے سال کے ریاستی بجٹ کے کچھ حصوں کو پڑھنے کے معاملے میں مذاق اڑایا او رکہاکہ ”کانگریس کے حکومتوں کے منصوبے او راعلانات محض کاغذی ہیں“۔
دہلی ممبئی ایکسپریس کی ایک توسیع کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے وزیراعظم خطاب کررہے تھے۔ریالی کے دوران اپنے خطاب میں مودی نے ریاست کی کانگریس حکومت پر وژن کی کمی او رریاست کی ترقی میں رکاوٹ کا بھی الزام لگایا اور کہاکہ استحکام لانے اور قانون کی حکمرانی نافذ کرنے کے لئے ایک مستحکم اور ترقی پر مبنی حکومت کی راجستھان میں ضرورت ہے۔
مودی کے گہلوٹ کی بجٹ تقریر کا بھی حوالہ دیتے ہوے کہاکہ جو ہوا اس کی چاروں طرف طرف سے بحث ہورہی ہے۔ مودی نے کہاکہ ”کسی سے بھی غلطی ہوسکتی ہے مگر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس کے پاس نہ تو ویژن ہے او رنہ ہی ومن ہے اور اس کا منصونہ اور اعلانات محض کاغدی ہیں“۔
جمعہ کے روز ریاستی بجٹ برائے2023-24کی پیش کش کے دوران جس کے پاس فینانس کا قلمدان بھی ہے‘ گہلوٹ نے غلطی سے پچھلے سال کی بجٹ تقریر کا حصہ پڑدیا‘ جس سے ایوان میں ہنگامہ ہوگیا۔
گہلوٹ کے معافی مانگنے کے بعد ہنگامہ ختم ہوا تھا۔ مودی نے کہاکہ راجستھان کی ترقی میں تیزی اسی وقت آسکتی ہے جب بی جے پی کی ڈبل انجن کی سرکار ہو‘ وہ ریاست او رمرکز دونوں میں اپنی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے امکانات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
کانگریس کی اقتدار والی ریاست میں اس سال کے اخر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔