نئی دہلی : حکومت نے 31 جنوری کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے تاکہ بجٹ سیشن سے متعلق مسائل اور قانون سازی کام کاج پر غوروخوض کیا جاسکے۔ فلور لیڈروں کا یہ کل جماعتی اجلاس ورچول رہے گا۔ بجٹ سیشن اسی روز صدارتی خطبہ کے ساتھ شروع ہوگا جس کے بعد معاشی سروے پیش کیا جائے گا۔ وزیرفینانس نرملا سیتارمن یکم ؍ جنوری کومرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی سیاسی پارٹیوں کے تمام فلور لیڈروں کو اس میٹنگ کیلئے دعوت دی گئی ہے۔