بجٹ کے بعد سگریٹ کمپنی آئی ٹی سی کو 21,200 کروڑ کا نقصان

   

نئی دہلی ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی جانب سے سگریٹوں اور تمباکو کی دیگر اشیاء پر بھاری لیوی عائد کرنے کے بعد آئی ٹی سی کمپنی کو 21,200 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔وزیر فینانس نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ میں قومی آفات سماوی سے نمٹنے کو اپنا فرضی سمجھتی ہوں ۔ اس لئے میں سگریٹ کمپنیوں پر زائد اکسائز ڈیوٹی کی تجویز پیش کرتی ہوں ۔ آئی ٹی سی ہندوستان کی سب سے بڑی سگریٹ ساز کمپنی ہے ۔ جولائی 2017 ء سے اس کمپنی میں سگریٹ سازی کی تعداد 6.9 فیصد تک گھٹ گئی ہے ۔