بحرین۔ مخالف فلسطین پوسٹ کے لئے ہندوستانی ڈاکٹر کی برطرفی او رگرفتاری

,

   

راؤ جس کا تعلق ہندوستان کی ریاست کرناٹک سے ہے اور وہ شاہی بحرین میں داخلی ادوایات کے ایک ماہر ہیں‘ فلسطینی عسکری گروپ حماس کے ساتھ تنازعہ کے پیش نظر اسرائیل کی حمایت کی تھی۔


سوشیل میڈیا پر مخالف فلسطین پوسٹوں کے لئے 19اکٹوبر جمعرات کے روز بحرین میں ایک 50سالہ ہندوستانی نژاد ڈاکٹر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ڈاکٹر سنیل جے راؤ جو رائیل بحرین اسپتال میں داخلی ادوایات کے ایک ماہر ہیں جو گرفتار ی سے قبل فوری اسپتال سے برطرف کردیاگیاتھا۔

ایکس پر سلسلہ وار پوسٹوں میں راؤ نے فلسطین کے عسکری گروپ حماس کے ساتھ تنازعہ میں اسرائیل کی حمایت کی تھی۔

اپنے ایک پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ ”اسرائیل کو جوابی حملہ زمینی حملے میں آگ بھڑکے گی‘ کئے لوگ مارے جائیں اور بے گھر ہوجائیں گے‘حماس تباہ ہوجائے گا(یقینا ہوجائے گا) پھر کیا؟ اگر میں پوچھوں‘ اسرائیل‘غزہ‘ اسرائیل فلسطین تنازعہ۔ملٹری طاقت کے تحت قبضہ ہوجائے گا؟۔

راؤ کی گرفتاری اینٹی سائبر کرائم ڈائرکٹوریٹ اف دی جنرل ڈائرکٹوریٹ برائے اینٹی کرپشن اور اکنامک اور الکٹرانک سکیورٹی برائے شہری امن کی خلاف ورزی اور سماجی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے گرفتار کیاجو سماج کی سلامتی او رحفاظت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

https://x.com/moi_bahrain/status/1714997294267859160?s=20

ایک بیان میں رائیل بحرین اسپتال نے کہاکہ ”یہ ہماری جانکاری میں آیاہے کہ ڈاکٹر سنیل راؤ جو انٹرنل میڈیسن میں اسپیشلسٹ کی حیثیت سے کام کرہے تھے انہوں نے سوشیل میڈیا پر ٹوئٹس پوسٹ لئے جو ہمارے معاشرے کے لئے ناگوار ہیں“۔

اس میں مزید کہاگیا ہے کہ ”ہم اس بات کی تصدیق کرنا چاہیں گے کہ ان کے ٹوئٹس اور نظریہ ذاتی ہیں اور اسپتال کی رائے اور اقدار کی عکاسی نہیں کرتے۔یہ ہمارے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے او رہم نے ضروری قانونی کاروائی کی ہے اور ان کے خدمات فوری طور پر ختم کردی گئی ہے“

https://x.com/RBHospital/status/1714970893535867300?s=20

راؤ کا معافی نامہ
اسپتال کے ردعمل سے قبل راؤ نے ایکس پرلکھا کہ ”میں اپنے الفاظ اور کاروائیوں پر شرمندہ ہوں“۔ راؤ نے مزید کہاکہ ”اس پلیٹ فارم پر جو بیان میں نے پوسٹ کیا ہے اس کے متعلق میں معذرت چاہتاہوں۔

موجودہ واقعہ کے تناظر میں یہ غیر حساس تھا۔ بحیثیت ڈاکٹر تمام زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں۔میں اس ملک کے لوگوں اورمذہب کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں کیونکہ میں یہاں پچھلے دس سالوں سے ہوں“۔

https://x.com/shilpasunil_rao/status/1714930823961489775?s=20

ڈاکٹر سنیل جے راؤ کون ہے؟۔


ڈاکٹر سنیل جے راؤ کا تعلق ہندوستان کی ریاست کرناٹک سے ہے جو وشاکھاپٹنم میں آندھرا میڈیکل کالج سے گریجویٹ ہے اور کرناٹک کے منگلورو میں کستور با میڈیکل کالج سے اپنے ایم ڈی مکمل کیاہے