بحرین میں اسلام پر متنازعہآن لائن بحث، تین افراد کو سزا

   

مناما: بحرین میں مذہب اسلام پر متنازعہ بلاگ پوسٹس کی سیریز اور یوٹیوب ویڈیوز میں ہونے والے بحث و مباحثے کیلئے تین مردوں کو ایک ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بحرین میں 30 مارچ جمعرات کے روز سرکاری استغاثہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ”اسلام کی بنیادی خلاف ورزیوں ” کے جرم میں تین افراد کو ایک ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے ان تینوں کی شناخت جلال القصاب، رضا رجب اور محمد رجب کے طور پر کی ہے۔ تینوں کا تعلق تجدید نامی ایک مقامی شیعہ ثقافتی سوسائٹی سے بتایا جاتا ہے۔انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جس نے سنیوں کی حکمرانی والی مملکت میں اکثریتی شیعہ برادری کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھی اجاگر کیا ہے۔