بحرین پولیس کا اسرائیل مخالف مظاہرین پر طاقت کا استعمال

   

مناما: اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی مخالفت میں مظاہرہ کیا گیا ۔ بحرین پولیس نے مظاہرہ کیخلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ بحرین پولیس نے نہتے مظاہرین کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقت کے استعمال سے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد اسرائیل میں بحرین سفارت خانہ کھولنے اور اسرائیل کو مناما میں سفارت خانہ کے قیام کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ اس موقع پر بحرین پولیس نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا ۔بحرین پولیس نے متعدد پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا اور ان میں سے متعدد کو حراست میں لے لیا ۔ خیال رہے کہ بحرین میں حکومت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف اکثر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں ۔ بحرین پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر طاقت کا استعمال کرتی ہے ۔