بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا لولو ہائپر مارکٹ حیدرآباد کا دورہ

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے عبدالرحمن محمد سفیر بحرین متعینہ ہندوستان کی قیادت میں آج لولو ہائپر مارکٹ حیدرآباد کا دورہ کیا ۔ اس وفد کے ساتھ محمد الکوہیجی ، سکنڈ وائس چیرمین بی سی سی آئی بھی تھے ۔ اس وفد میں تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ شامل ہو کر ہندوستان اور بحرین کے درمیان تجارتی تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا اور اس میں درآمدات اور برآمدات پر توجہ دی گئی ۔ اس میں زرعی پراڈکٹس پروسیسڈ فوڈس ، ٹکسٹائیلز اور دیگر اشیاء کے ٹریڈ میں مواقع تلاش کرنے پر توجہ دی گئی ۔ ریاستی وزیر ناگیشور راؤ نے بحرین کے اس وفد کو تلنگانہ کے وسائل اور گلوبل ٹریڈ میں اس کی حصہ داری کے امکانات کے بارے میں بتایا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے عبدالرحمن محمد اے آئی گاوڑ نے باہمی تجارتی تعلقات اور شراکت داری کو بڑھاوا دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔ محمد الکوہیجی نے کہا کہ بحرین اور ہندوستان مضبوط تجارتی تعلقات کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں اور لولو ہائپر مارکٹ جیسے پلیٹ فارمس مقامی پروڈیوسرس کو انٹرنیشنل مارکٹس سے مربوط کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔۔