بحری جہاز سے 700 ہندوستانیوں کی مالدیپ سے واپسی

,

   

ٹوٹی کورین (ٹاملناڈو)۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بحریہ کے جہاز ’’جلاشا‘‘ کے ذریعہ مالدیپ میں پھنسے ہوئے 700 ہندوستانیوں کو اتوار کی صبح ہندوستان لایا گیا ۔ اس ہفتہ یہ دوسرا موقع ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا ۔ اس ہفتہ کے اوائیل میں اسی جہاز کے ذریعہ سری لنکا میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا تھا ۔ آپریشن سمدرا سیتو کے ذریعہ تاحال 2700 ہندوستانیوں کو ہندوستان واپس لایا گیا ہے ۔ 686 افراد کا تعلق ٹاملناڈو سے ہے جبکہ دیگر کرناٹک ، کیرالا اور پڈوچیری سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ہندوستانی بحریہ کا یہ جہاز /5 جون کو مالدیپ کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا جو آج صبح ٹوٹی کورین ٹاملناڈو پہونچا ۔ بندرگاہ کی ہیلت حکام نے آمد پر تمام مسافرین کی تھرمل اسکریننگ کی جبکہ پروٹوکول کے مطابق ان کے لگیج کو سینیٹائزڈ بھی کیا گیا ۔ بعد ازاں انہیں بسوں کے ذریعہ ان کے آبائی مقامات کو روانہ کیا گیا ۔