نئی دہلی: معتمد دفاع راجیش کمار سنگھ نے بحر ہند کے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کے بدلتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری اور آپریشنل چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وزارت دفاع نے منگل کو یہاں کہا کہ سنگھ نے پیر کو تمل ناڈو میں اراکونم کے قریب بحریہ کے بڑے فضائی اڈے آئی این ایس راجالی کا دورہ کیا۔ انہوں نے بیس پر مختلف آپریشنل سہولیات کا معائنہ کیا، جہاں انہیں وسیع پیمانے پر آپریشنز اور ابھرتی ہوئی سیکورٹی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا۔ اس تقریب میں آئی این ایس راجالی کے جدید ترین انفراسٹرکچر اور سمندری نگرانی اور جنگی تیاری میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت کی نمائش کی گئی۔