ایک بیان میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہاکہ آسام میں پارٹی قائدین کے خلاف اجمل نے ”بہت ہی ناقابل قبول اور بوگس تبصرہ“ کیاہے۔
دہلی۔ اے ائی یو ڈی ایف لیڈر بدرالدین اجمل کے پارٹی قائدین کے متعلق ریمارکس پرسخت جوابی حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے انہیں ”بی جے پی کا ترجمان“ قراردیا اور الزام لگایاکہ وہ آسام چیف منسٹر ہیمنت بسواس سرما کے ساتھ ”ایک سانٹھ گانٹھ کے ساتھ کام کررہے ہیں“۔
ایک بیان میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہاکہ آسام میں پارٹی قائدین کے خلاف اجمل نے ”بہت ہی ناقابل قبول اور بوگس تبصرہ“ کیاہے۔جئے رام رامیش نے یہ بھی کہاکہ اجمل کا ”یوپی اے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔
اس بات کی طر ف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ پچھلا الیکشن کانگریس اور اے ائی یو ڈی ایف نے ایک ساتھ لڑا تھا‘ رامیش نے کہاکہ اجمل کے ایک مستقبل او رقابل اعتماد ہونے کے فیصلے پر ”بڑی مشکل“ سے یقین ہوا تھا۔
رامیش نے کہاکہ ”بدرالدین اجمل‘ ایم پی نے نہایت ناقابل قبول اور مجموعی طور پر بوگس تبصرہ آسام میں کانگریس کی قیادت کے خلاف کیاہے۔ نمایاں طور پر یہ توہین آمیز ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ سچ ہے کہ پچھلے اسمبلی الیکشن ساتھی کے طور پر کانگری ساور اے ائی یو ڈیف نے ساتھ ملکر لڑا تھا۔ کانگریس نے یہ فیصلہ لینا بہت مشکل تھا۔
مگر اس یقین کے ساتھ فیصلہ لیاگیاتھا کہ اجمل ایک قابل بھروسہ ساتھی ثابت ہوں گے جو ریاست او رملک میں سکیولر طاقتوں کومستحکم کریں گے“۔مذکورہ کانگریس لیڈر نے الزام لگایاکہ انتخابی نتائج کے بعد”یہ واضح ہوگیا کہ اجمل چیف منسٹر آسام کے ساتھ تعاون میں کام کررہے ہیں۔
دونوں نے کانگریس اور اس کی قیادت کو بدنام کرنے کے واحد مقصد سے دونوں کے درمیان میں تعلقات قائم ہوئے اور کام کررہے ہیں“۔اجمل نے الزام لگایاتھا کہ کانگریس قائدین نے سرما کے ساتھ ہاتھ ملالیاہے اور اس کے لئے انہیں ”پیاکٹس“مل رہے ہیں۔
جئے رام رمیش نے کہاکہ سرما اوراجمل ”کو راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ ساتھ بھارت جوڑو یاترا آسام کی شاندار کامیابی نے بوکھلاہٹ کاشکار بنادیاہے“۔
کانگریس قائد نے کہاکہ ”اجمل بی جے پی کے ترجمان کے سوائے کچھ نہیں ہیں جیسے دیگر پارٹیوں میں اے ایم ائی ایم ہے۔ جیسا وہ دعوی کررہے ہیں یواے پی کے ساتھ ان کا کچھ لینا دینا نہیں ہے“۔