حیدرآباد28 /ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت کی ملک بھر میں اچھی ساکھ ہے اور ایسی پارٹی میں اگر کوئی بدعنوانی میں ملوث ہوتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے پوچارم اور گھٹکیسر بلدیات کے صدورنشین اور کارپوریٹرس سے اپنے کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے علم میں کرپشن اور بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات لائی گئیں۔
گھٹکیسر میونسپلٹی کے تیسرے وارڈ کے بعض افراد کیمپ آفس پہنچ کران سے شکایت کی۔ مقامی کونسلر کے شوہر کی جانب سے سروے نمبر 238، 240 میں مکانات کی تعمیر پر رقم کی وصولی کی شکایت کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں حکام کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔