برازیل میں تودے گرنے سے 24افراد ہلاک

   

برازیلیا : برازیل میں سیلاب کے باعث تودے گرنے سے 24افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست ساؤ پالو میں جمعہ کے روز سے جاری موسلادھار بارش کے بعد سیلاب آگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مرنے والوں میں 8بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانکو دا روچا شہر میںتودہ گرنے سے 8افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر لوگ مٹی تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔