برطانوی ایم پی ابراہم پاکستان کی طرفدار

,

   

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک مانوی سنگھوی نے کہاکہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیپی ابراہم کا ملک سے اخراج ضروری تھا۔ وہ نہ صرف ایک رکن پارلیمنٹ ہے بلکہ پاکستان کی خفیہ جاسوس بھی ہیں۔ انہیں پاکستان کی طرفداری کرنے والی ایم پی قرار دیتے ہوئے سنگھوی نے کہاکہ ان کا پاکستانی حکومت اور آئی ایس آئی سے رابطہ ہے۔ ہندوستان کے مقتدراعلیٰ پر حملہ کی کسی قسم کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ ابراہم نے کشمیر سے آرٹیکل 370 برخاست کردینے حکومت کے فیصلہ پر تنقید کی تھی۔