برطانوی وزیراعظم کیراسٹارمر کا آج مستعفی ہونے کا امکان

   

لندن : 21جون ( یو این آئی ) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا پیرکو مستعفی ہونے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق امکان ہیکہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کو اپنے عہدہ سے استعفی دیدیں گے، کیئراسٹارمرنئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کا روڈمیپ بھی دیں گے۔وزیراعظم اسٹارمر پر لیبرپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل دباؤ ہیکہ وہ عہدہ چھوڑنے کا ٹائم ٹیبل دیں، یہ دباؤ اینڈی برنہم کے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے سے بڑھ گیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق کیئر اسٹارمرکو معلوم ہوچکا ہے کہ لیبر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اینڈی برنہم کے ساتھ ہے۔ ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا کہ اینڈی برنہم وزیرِاعظم بنے تو شبانہ محمود کابینہ میں برقرار رہیں گی، شبانہ محمود امیگریشن اصلاحات کا کام جاری رکھنے کی خواہاں ہیں، غیرقانونی تارکینِ وطن کے لیے شہریت کے قواعد مزید سخت کیے جانے کا بھی امکان ہے۔