برطانیہ اور یورپی یونین میں ادویات کی شدید قلت

   

لندن ؍ برسلز : برطانیہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں مریضوں کو اہم ادویات کی قلت کا سامنا ہے، جن میں اینٹی بائیوٹیکس اور مرگی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ یہ بات ایک ریسرچ اسٹڈی میں سامنے آئی ہے۔ برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک نیو فیلڈ ٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں یہ صورتحال ایک ‘نیا معمول‘ بن چکی ہے اور یورپی یونین کے ممالک میں بھی اس کے سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ نیو فیلڈ ٹرسٹ تھنک ٹینک میں بریگزٹ پروگرام کے سربراہ مارک ڈیان کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کا فیصلہ ادویات کی سپلائی کے مسئلے کی وجہ تو نہیں ہے تاہم اس سے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔