برطانیہ میں بجلی کی بچت کیلئے خصوصی اسکیم موخر

   

لندن : برطانیہ میں نیشنل گرڈ نے بلیک آئوٹ سے بچنے کی اسکیم کا تجربہ کچھ وقت کیلئے موخر کردیا۔ اسکیم کے تحت اعلان کیا گیا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی بچت کیلئے شام کے اوقات میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو انعامی رقم دی جائیگی،اس حوالے سے صارفین کو ایک معاہدہ پر دستخط بھی کرنا تھا جس کے تحت وہ اسکیم کا حصہ بن جاتے تاہم اس اسکیم کو کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائن اپ کرنے والے صارفین کو کچھ مخصوص اوقات میں الیکٹرک اوون، ڈِش واشر اور بجلی زیادہ استعمال کرنے والی اشیا نا چلانے پر رقم ادا کی جائے گی۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ موسم سرما میں شام کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھنے پر یہ بلیک آوٹ سے بچنے کے لیے گرڈ اسٹیشن کی پہلی دفاعی لائن ہوگی۔