برطانیہ میں فلم ایمرجنسی کے خلاف سکھوں کے مظاہرے

   

لندن : کنگنا راناوت کی فلم ایمرجنسی کے خلاف برطانیہ کے سکھ گروپوں نے اسے ’سکھ مخالف‘ فلم بتا کر اس کے خلاف مظاہرے کئے، جس سے فلم کی نمائش متاثر ہوئی ہے۔ حکومت نے کنگنا راناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کے خلاف ہونے والے پر تشدد مظاہروں سے متعلق برطانوی حکومت سے احتجاج کیا اور کہا وہ اس سلسلے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہے کہ آخر فلم کی نمائش میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ فلم ایمرجنسی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 1975 میں ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالات کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم مکمل ہونے کے بعد بھی اس پر کافی تنازعہ ہوا تھا اور سینسر بورڈ نے بڑی مشکلوں کے بعد اسے ریلیز کرنے کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا۔